کرپشن شکایات پر ایس بی سی اے کے 3 افسران کو معطل کردیاگیا

اتوار 20 ستمبر 2020 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) کرپشن شکایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی ای)کے 3 افسران کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کرپشن شکایات پر ایس بی سی ایافسران کومعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈی جی ایس بی سی اے نے تینوں افسران کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

معطل کیے گئے افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفیع رضا اور بلڈنگ انسپکٹرشامل ہیں۔ذرائع کے مطابق معطل افسرندیم سرور سابق سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کے رشتہ دار ہیں۔بدعنوانی کی شکایات پر ایس بی سی اے نے تحقیقات کیلئی3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی15دن میں تحقیقات مکمل کر کے ڈی جی ایس بی سی اے کو رپورٹ جمع کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں