ملک کو معاشی طور پر آگے لیجانا ہے تو حکومت کو اپنی ترجیحات بدلنا ہونگی ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

مہنگائی کے سیلاب پر بند باندھنا ہوگا غریب پریشان حال اور بھوک وافلاس سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 20 ستمبر 2020 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر آگے لیجانا ہے تو حکومت کو اپنی ترجیعات بدلنا ہونگی ،مہنگائی کے سیلاب پر بند باندھنا ہوگا ،غریب پریشان حال اور بھوک وافلاس تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں ،حکومت دعوئوں کے بجائے عملی طور پر غریب کو ریلیف فراہم کرئے ، انتہاپسندی کو روکنے کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں ،پائیدار امن کیلئے ضروری قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،اہلسنت ملک کی اکثریت ہیںاور ملک سے انتہاپسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ،مستحکم جمہوریت ہی معاشی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ علماء کرام نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند کیا ہے ،گستاخ صحابہ ملک میںشر اور عوام کے ایمانی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس قلعے کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں