کراچی،ریلوے کی اراضی خالی کرانے کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی اور پولیس مقابلہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) میٹھادر پولیس نے ریلوے کی اراضی خالی کرانے کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی اور پولیس مقابلہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹھادر پولیس نے اسٹیٹ بینک کے عقب میں ریلوے کی اراضی خالی کرانے کے دوران پولیس پر حملے ، موبائل سمیت دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچانے ، موٹر سائیکل نذر آتش اور پتھراؤکر کے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ 6 نامزد سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف ریلوے کے اسسٹنٹ انجیئنر عقیل الرحمٰن کی مدعیت میں پولیس مقابلہ ، انسداد دہشت گردی کی دفعہ اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ، شرپسندوں نے ایس ایچ او میٹھادر کی سرکاری موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے جبکہ سٹی ریلوے پولیس کے اہلکار کی موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کر دیا تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں