پشاور دھماکہ ،آئی جی سندھ کاپولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

تمام مساجد،امام بارگاہوں ودیگر اہم مقامات پر سکیورٹی کوغیرمعمولی بنایا جائے،آئی جی

منگل 27 اکتوبر 2020 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پشاور دیر کالونی مدرسہ میں بم بلاسٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ۔صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو مزید سخت کیاجائے ۔

(جاری ہے)

پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے ۔ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔تمام مساجد،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کوغیرمعمولی بنایا جائے ۔ 12ربیع الاول،جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر سیکیورٹی حکمت عملی ولائحہ عمل کو ترتیب کردہ پلان کے عین مطابق یقینی بنایا جائے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں