ایم کیوایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے بیان پرتبصرہ

جمعہ 27 نومبر 2020 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جسمیں انہوں نے یہ انکشاف کیا کے سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کی خیر خواہ ہے جبکہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ایم کیو ایم پر اپنے غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے گذشتہ 13 سالوں میں کس طرح سندھ کے شہری علاقوں تباہ وبرباد کیا اور عوام کو غلام بنانے کی کوشش کی یہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ناصر حسین شاہ کو اس قسم کے مضحکہ خیز دعوے کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کے اپنے طویل دور اقتدار میں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کا استحصال کیااور صوبائی وزیر یہ بتانا پسند کریں گے کہ انکی حکومت نے 13 برسوں میں شہری علاقوں کے لئے کیا کیا اسکے برعکس پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کی فرد جرم بہت طویل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں