سول سرونٹس وفدکی جانب سے ایس ایس یوکمانڈوزکے پیشہ وارانہ معیارکی تعریف

ہفتہ 28 نومبر 2020 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سول سرونٹس کے وفد نے ایڈیشنل کمشنرکراچیII ڈاکٹر وقاص روشن کی سربراہی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا دورہ کیا جس میں انھوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور مثر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایس ایس یو کے معیاراور کمانڈوزکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

وفدمیں شامل ڈائریکٹر جنرل پارکس کراچی طحی سلیم، اسسٹنٹ کمشنربلدیہ عبدالحنان بھٹو، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی سید جہانگیرعلی، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نورلغاری، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرزکراچی سیدہ جاسیہ فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر مرادمیمن فاروق سومرو، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیوکنول بھٹو،پی ایس ٹوکمشنرکراچی احمر پاشا اور ڈپٹی سیکریٹری اکرم بھٹوشامل تھے۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایس ایس یوایس ایس پی فرخ علی نے وفد کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایس ایس یومیں ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس ٹیم قائم کی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایاکہ کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جارہی ہے اور بین الاقوامی ادارے یونائیٹڈکنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم برطانیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں اعلی کارکردگی،ملکی وغیرملکی شخصیات واہم تنصیبات کو مثر حفاظتی سہولت فراہم کرنے پر ISO سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیاہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصود احمد نے وفد سے ملاقات کی اور مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کوپاکستان آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے اسپیشلائزڈ ٹریننگ سینٹرز سے جدید طرزکی تمام ممکن پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی کے سلسلے میں جدید چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مددگار 15 کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزیدبہتری لائی گئی ہے جس کے تحت رسپانس ٹائم جوکہ پہلے 30 منٹ تک تھا اب محض 7-8 منٹ کے درمیان ہے۔بعدازاں ڈی آئی جی مقصوداحمد نے ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈاکٹروقاص روشن کو اعزازی شیلڈپیش کی اوردیگر شرکا کو سووینئرز سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں