کے ایم سی کے گریڈ 16 سے اوپر کے افسران، کے ایم ڈی سی کے افسران کی تنخواہیں ادا کی جائیں، صدر سجن یونین

بدھ 2 دسمبر 2020 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کو دو ماہ کی ماہوار تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جبکہ کے ایم دی سی کے افسران چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جس سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت تک آگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بغیر پوسٹنگ افسران کا پیٹرول بند کرکے انہیں بسوں اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانے پر مجبور کردیا گیا ہے جبکہ کئی افسران کو دو سے چار تک چارج دیئے گئے ہیں لیکن 50 کے لگ بھگ افسران کو فارغ بٹھاکر ضائع کیا جارہا ہے لہٰذا ان افسران کی قابلیت، تجربے، صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایڈوائزری بورڈ قائم کیا جائے تاکہ ریونیو میں اضافے کیلئے ان کی قابلیت تجربے سے استفادہ کیا جاسکے۔

انہوں نے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں