کراچی، گیس کے کم پریشر نے صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کو منجمد کردیا، فیڈرل بی ایریا

مطلوبہ گیس پریشر کے ساتھ سپلائی نہ ہونے سے تین شفٹوں پر چلنے والی علاقے کی صنعتیں اب ایک شفٹ تک محدود ہوگئی، محمد علی ، عبداللہ عابد

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) فیڈرل بی ایریا صنعتی علاقے میں قدرتی گیس کے کم پریشر نے علاقے کی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں کو منجمد کردیاہے۔ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد علی اور یوٹیلٹیزسب کمیٹی کیچئیرمین عبداللہ عابد نے کہاہے کہ علاقے میں مطلوبہ گیس پریشر کے ساتھ سپلائی نہ ہونے سے تین شفٹوں پر چلنے والی علاقے کی صنعتیں اب ایک شفٹ تک محدود ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ ذمہ داروں کے ساتھ اس ضمن مزاکرات کے کئی دور بھی ہوچکے ہیں اور متعلقہ حکام کو شکایات درج کروانیکے باوجود سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی جانب سے مطلوبہ اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔ انڈسٹریل ایریا میں گیس کیپریشر میں مسلسل کمی کی وجہ سے تمام فیکٹریز بالخصوص ایکسپورٹرز کو پروڈکشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہیجس کی وجہ سے ایکسپورٹ آرڈر منسوخ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ محمد علی نے کہا کہ ہم وزیرآعظم ، وزیرصنعت، وزیرتجارت اور وزیر آعلیٰ سے گذارش کرتے ہیں کہ انڈسٹریل ایریا کے مسائل کی طرف توجہ فرمائیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں