سجاول ،چوروں نے اللہ کے گھرکو نہ بخشا

پیر 11 جنوری 2021 23:46

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) سجاول میں چوریوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام نہ ہوسکی ہے ایس ڈی ایم مسجد سے چوروں نے بیٹری سسٹم چوری کرلیاجبکہ پبلک لائبریری سے ہفتے میں دوسری مرتبہ چوری کی گئی اور ریڈنگ روم سیآٹھ کرسیاں چوری کرلی گئیں، اس سے قبل چوروں نے ریڈنگ روم کے چھت کے پنکھے چوری کرلئے، جبکہ سوسالہ مدرسہ ہاشمیہ کے شعبہ بنات کے اندر سے چوروں نے چار چھت کے پنکھے چوری کرلئے قریبی شاہی مسجد سے بھی بیٹری اور سائونڈسسٹم چوری کیاگیا، جبکہ چاقی مسجد سے چوری کی واردات کو ناکام بنادیاگیااور چورفرارہونے میں کامیاب ہوگیا، اس سے قبل علاقے میں دکانوں سے اور مویشی چوری،موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اب مساجد،مدارس اور لائبریری کو نشانہ بنایاجارہاہے، مقامی شہریوں کی جانب سے اعلیٰ سطحی شکایات کے باوجود بھی پولیس کارکردگی صفرہے،شہریوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرکے مسروقہ سامان واپسی کا مطالبہ کیاہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں