کے ایم سی کے ملازمین کی آئندہ ماہ تنخواہوں سے گروپ انشورنس اور ویلفیئر فنڈ کی کٹوتی نہ کی جائے، صدر سجن یونین

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ جب کے ایم سی نے گروپ انشورنس کے سلسلے میں کسی کمپنی سے معاہدہ نہیں کیا ہے تو پھر گروپ انشورنس کی کٹوتی کیوں کی جارہی ہے۔ وفات کرجانے والے ملازم کو انشورنس کی ادائیگی کرنا ادارے کی اپنی ذمہ داری ہے۔ گروپ انشورنس کی کٹوتی کردہ رقم میں سے ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی ہونی چاہئے جو کہ تاحال کسی ملازم کو ادا نہیں کی جارہی ہے جبکہ جون 2015 سے ڈی ایم سیز میں انتقال کرجانے والے ملازمین کو بھی گروپ انشورنس کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔

جبکہ پراویڈنٹ فنڈ کی کٹوتی کردہ رقم بھی کسی منافع بخش اسکیم میں تاحال انویسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر ماہ کٹوتی کی رقم براہ راست ریٹائر ملازمین کو ادا کردی جاتی ہے جبکہ اگر اسی رقم سے کسی منافع بخش اسکیم میں سرمایہ کاری کردی جائے تو آئندہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے کام آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پراویڈنٹ فنڈ، گروپ انشورنس اور ویلفیئر فنڈ کی کٹوتیوں کو سرمائے کاری میں شامل نہیں کیا جاتا تو پھر آئندہ ماہ سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں سے پراویڈنٹ فنڈ، گروپ انشورنس اور ویلفیئر فنڈ کی کٹوتی نہ کی جائے۔

اگر یہ رقم انویسٹ کی گئی ہے تو پھر ملازمین کو اس سے سی بی اے معاہدے کے تحت ہر چھ ماہ بعد آگاہی دی جائے۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر، میٹروپولیٹن کمشنر، فنانشل ایڈوائزر کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں