سندھ رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی کی زیر نگرانی چھ دہائیوں بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) سندھ رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی کی زیر نگرانی چھ دہائیوں کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے۔ سندھ رابطہ اور عملدرآمد کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے تاریخی منصوبوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، واٹر سپلائی، بی آر ٹی ، سیوریج سسٹم اور کراچی سرکلر ریلوے شامل ہیں۔

جامع اور منظم حکمت عملی کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومت شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مصروف عمل ہے۔کمیٹی کی مربوط کاوش کی بدولت وفاقی اور صوبائی تمام اداروں نے ملکر کام کیا۔شہر میں بہترین سٹرکوں کا جال، ٹرانسپورٹ اور ریلوے معاشی ترقی کی ضامن ہو گی۔بڑے پیمانے پر ہونے والے ترقیاتی کام پاکستان اور کراچی کی سیکیورٹی صورت حال میں بہتری کی مرہون منت ہیں۔

(جاری ہے)

وفاق، حکومت سندھ اور کراچی کے عوام سیکورٹی فورسز کی بھرپور معاونت سے ترقیاتی عمل کے لے متحد ہیں۔کراچی میں ترقی اور خوشحالی عوام کی قسمت بدل دے گی۔اعلامیے کے مطابق کراچی کے عوام اور تمام سیاسی جماعتیں کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے لئیے متحد ہیں۔محمود آباد نالے کے اطراف میں اینٹی انکروچمنٹ تمام اداروں کے باہمی تعاون سے ممکن ہوئی۔

اداروں کی باہمی مشاورت سے مکمل سروے اور جائزے کے بعد نالوں کی صفائی اور اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کا عمل شروع کیا گیاہے۔جدید تقاضوں کے تحت کیے جانیوالے سروے اینٹی انکروچمنٹ کیمپین کے لئے معاون ثابت ہوئی. اینٹی انکروچمنٹ کیمپین میں ہر ادارے نے عوام کے ساتھ مل کر احسن طریقے سے اپنا کردار ادا کیا اور کیمپین کا آغاز کیا گیا۔متاثرہ رہائشیوں کی بھرپور امداد بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں