خ*کراچی پولیس کاگداگر مافیا کیخلاف آپریشن ، سرغنہ سمیت 7کار ندے گرفتار

اتوار 17 جنوری 2021 20:55

%کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) کراچی پولیس نے گداگر مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 7کار ندوں کو گرفتارکرلیا ،پولیس نے آپریشن سے قبل بھیکاریوں کی فہرستیں تیار کی تھی، فہرستوں میں راجہ لنگڑا،ہارون شربت والا،بڑا بابو کا ساؤتھ زون میں نیٹ ورک کا انکشاف ہوا،تینوں ملزمان ساؤتھ زون میں بھیکاری مافیا کو آپریٹ کرتے ہیں،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ ہارون عرف شربت Pاوراسکے 6کارندے کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کے مطابق مذکورہ گداگرتین تلوار،کینٹ اسٹیشن،کھڈا مارکیٹ،بولٹن مارکیٹ،طارق روڈو ملحقہ علاقوں میں بھیک مانگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں