ڈسپلن اور ہدایات کی پابندی جماعت اسلامی کی امتیازی خصوصیات ہیں۔ اسما سفیر

جمعہ 22 جنوری 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) اجتماعیت کی سب سے بڑی امتیازی خصوصیت ڈسپلن اور جماعتی ہدایات کی پابندی میں ہے۔جماعت وجود ہی میں اس ڈسپلن کی پابندی کے ارادے سے آتی ہے اور اس سلسلے کو قائم رکھنے کے لیے جماعت سے وابستہ تمام افراد کو اپنی ذاتی خواہشوں اور انفرادی رائے کی قربانی دینی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ناظمہ کراچی اسما سفیر نے علاقہ ایڈمن سوسائیٹی کے اراکین جماعت کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اراکین جماعت بنیاد کا وہ پتھر ہیں جو عمارت کو قائم کرنے کے ساتھ سمع و اطاعت کے نظام کو بھی مضبوط بنانے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں