کراچی لیاری ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر خورشید کا تبادلہ کردیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) کراچی لیاری ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر خورشید کا تبادلہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عامر خورشید کو سپریم کورٹ کے حکم پر ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ہوم سیکریٹری عامر خورشید کے پاس اضافی چارج تھا۔کراچی حکومت سندھ نے بیسویں گریڈ کے افسر محمد اسحاق کھوڑو کو ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈولپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محمد اسحاق کھوڑو اسپیشل سیکریٹری ماحولیات تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں