کراچی،ایک شخص نے خودکشی کرلی

منگل 20 اپریل 2021 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) لانڈھی نیو مظفر آباد کالونی میں پراراسرار طورپر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی نیومظفر آباد کالونی گلی نمبر 9 میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراراسرار واقعے میں 30سالہ غالب ولد اورنگزیب جاں بحق ہوگیا اس اطلاع پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا موقع معائنہ کیا اور لاش جناح اسپتال پنچائی اور پستول اپنے قبضے میں کرلی ، اس حوالے سے ڈیوٹی افسر ساجد نے بتایا کہ متوفی غالب پاک آرمی کا بھگوڑا تھا اور یہ نفسیاتی مریض بن چکا تھا کہ خودکشی سے قبل اس نے اپنے والد اور اہلیہ کو مارنے کی کوشش کی لیکن وہ بال بال بچ گئے اس کے بعد غالب نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے ، متوفی دو بچوں کا باپ تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر واقعہ خووکشی ہی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں