جماعت اسلامی کے رہنما اورواٹرپمپ تاجریونین کے جنرل سیکرٹری مقصود ملک وفات کرگئے، اسد اللہ بھٹو نے نماز جنازہ پڑھائی

نماز جنازہ میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،محمد حسین محنتی ودیگر کی شرکت ،ْحافظ نعیم الرحمن ودیگر کا اظہار تعزیت ودعائے مغفرت

منگل 15 جون 2021 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) جماعت اسلامی ضلع شمالی کے دیرینہ سرگرم رکن سابق رکن شورٰی ضلع شمالی سابق امیر زون گجرو مقصود احمد ملک علالت کے باعث 75سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو نے جامع مسجد ابو حذیفہ سیکٹر Z-4 گلشن معمارمیں پڑھائی جب کہ تدفین مقامی قبرستان کی گئی۔

نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی،سابق ایم پی اے اور ڈپٹی سکریٹری جماعت اسلامی کراچی یونس بارائی ،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، امیر ضلع شمالی محمد یوسف قیم ضلع عرفان احمد نائب امیر ضلع شمالی احمر خان ،نائب قیم جماعت اسلامی ضلع شمالی فیصل جمیل ،خالد صدیقی،ضلع گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ حاجی طور خان ،سیکرٹری اطلاعات صوبہ سندھ مجاہد چنا، ابو الخیر ملک ودیگر ذمہ داران اور علاقہ گجرو،گلشن معمار،احسن آباد اور ضلع شمالی کے دیگر علاقہ جات کے کارکنان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی تدفین احسن آباد انڈسٹریل ایریا قبرستان میں کی گئی۔ملک مقصود احمد ایک سرگرم سیاسی وساجی رہما اورسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کے کوآرڈینیٹر بھی تھے۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی اقامتِ دین کی جدوجہد میں صرف کردی ۔مرحوم کاپوراخاندان تحریک اسلامی کے ساتھ ہے۔علاوہ ازیں مقصود احمد ملک کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، محمد اسحاق خان، راجہ عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر،عبد الوہاب،مسلم پرویز،انجینئر سلیم اظہر، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی، حافظ عبد الواحد شیخ،یونس بارائی، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں