وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ انتقال کرگئیں

جمعہ 25 جون 2021 18:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ ناز بلوچ انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی سندھ نسیمہ بلوچ انتقال کرگئیں، جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا نسیمہ بلوچ طبیعت ناسازی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جمعہ کو دار فانی سے کوچ کرگئیں۔چند روز قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج نسیمہ بلوچ کی عیادت کی تھی اور جلد ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں