کراچی: کورنگی سے لاپتہ بچی مل گئی، والدین خوشی سے نہال

جمعرات 29 جولائی 2021 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) دو روز قبل کراچی سے اغوا ہونے والی نو سالہ ثمرہ بازیاب کرالی گئی۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کا علاقہ زمان ٹان گذشتہ دو روز سے خبروں کی زینت بنارہا، پہلے پہل چھ سالہ معصوم ماہم کی کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش نے ہر صاحب اولاد کو خون کے آنسو رلایا۔

(جاری ہے)

ابھی ماہم کے قتل اور زیادتی کا معاملہ جاری تھا کہ نو سالہ ثمرہ بھی اسی علاقے سے اغوا کرلی گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران دو کمسن بچیوں کے اغوا نے علاقے میں سخت خوف پھیلادیا تھا، پولیس ان دونوں کیسز کی گھتیاں سلجھانے میں مصروف تھی کہ زمان ٹان سے ہی ایک اور بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

ایک ہی علاقے سے دو بچیوں اور بچے کے اغوا نے پولیس کارکردگی کی قلعی کھول دی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کورنگی پولیس پر سخت تنقید کی گئی، جس پر پولیس حرکت میں آئی اور لاپتہ دو بچوں کی تلاش شروع کی گئی۔گذشتہ شب غم سے نڈھال ثمرہ کے والدین کو خوشخبری ملی کہ ثمرہ بنگالی پاڑے سے مل گئی ہے، :ایس ایس پی اے وی سی سی نے بھی بچی کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی بنگالی پاڑے کے قریب سے کل رات کو ملی، بچی کو والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں