ھ*کراچی،پی آئی اے اور شفاء انٹر نیشنل ہسپتال کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط

/ ’’سیف سکائیز‘‘ کے نام پر دوران سفر مسافروں کو کو و یڈ سے محفوظ رکھنے کے لئے دونوں ادارے باہمی تعاون کریں گے

اتوار 1 اگست 2021 22:00

۸ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) پی آئی اے اور شفاء انٹر نیشنل ہسپتال کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ’’سیف سکائیز‘‘ کے نام پر دوران سفر مسافروں کو کو و یڈ سے محفوظ رکھنے کے لئے دونوں ادارے باہمی تعاون کریں گے۔ مفاہمتی یاداشت پر پی آئی اے کے چیف سپلائی چین آفیسر ائر کموڈور جبران سلیم بٹ اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے دستخط کئے۔

اس مفاہمتی یاداشت کے تحت پی آئی اے اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال باہمی تعاون کرتے ہوئے پی آئی اے کے مسافروں کی صحت اور تندرستی کے لئے مصنوعات تیار کریں گے اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ سینٹائزینشن کٹس پی آئی اے کی تمام پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے فراہم کی جایئں گی۔

(جاری ہے)

ان کٹس کا بنیادی مقصد فضائی سفر کو مزیدمحفوظ بنانا ہے۔اس موقع پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مقصد میں مشترکہ کاوشیں کرنے پر دونوں اداروں کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کوویڈ 19 کے دوران اپنے مسافروں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں وضع کئے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

کوویڈ-19 ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی فضائی سفر کو مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکومتی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے معاہدوں کے تحت اپنے مسافروں کے لئے فوائد کے حصول کو ممکن بنا رہی ہے او ر مسافروں کو بہترین سحولیات فراہم کرنے لے لئے پبلک اور پرائیوٹ شراکت داری کے لیے کوشاں ہے۔شفائ انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے کہا کہ شفائ ہسپتال نے بطور ایک ادارہ کوویڈ19 کے دوران بہترین صحت کی سہولیات کو یقینی بنایا۔

ہم پر عزم ہیں کہ پی آئی اے کے اندرون اور بیرون ملک مسافروں کو FDA کی منظور کردہ حفاظتی کٹس، سرجیکل فیس ماسک اور خصوصی طور پر تیار کردہ ہینڈ سینیٹائزرکی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں