پاکستان کسٹمز نے انٹرنیشنل میل آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ،مالیت ایک روڑ 11لاکھ روپے سے زائد ہے ،ترجمان کسٹمز

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان کسٹمز نے انٹرنیشنل میل آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔پکڑے گئے قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی ایئرپور کلکٹوریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کے دوران قیمتی پتھر برآمد کرلیے ۔

قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ہیں ۔پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک تھا۔پکڑے گئے قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے ۔چار دن کے دوران ایرپورٹ کلیکٹوریٹ کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں