لوکل گورنمنٹ سندھ جانبدانہ طرز عمل بند کرے،ام رباب جعفری

ہفتہ 25 ستمبر 2021 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی کراچی کی صدر رباب جعفری ، اراکین آرگنائزنگ کمٹی ۔ فرحین کنول ، ادیب رضوی، سجاد ہمایوں ، نعیم یوسف زئی، شبانہ اور رفاعہ اعجاز نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ سندھ جانبدانہ طرز عمل بند کرے۔ ایم ڈی اے سے کے ایم سی افسر کی واپسی پر احتجاج کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی سے پوسٹ آفس ، فشریز، واٹر بورڈ ، دیگر اداروں سے آئے ہوئے افسران اور لوکل گورن،منٹ بورڈ سپریم کورٹ کی پہلی لسٹ پر افسران کو بھی واپس کرے۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کونسل ملازمین ہیں انکے علاوہ تعینات افسران کو واپس کیا جائے۔ ایس سو یو جی کے افسران کے ایم سی پوسٹوں پر تعینات کرکے لسانیت کا بیج بویا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کے ایم سی کو سیاسی افسران مرتضی وہاب کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ سابق میئر کی ڈکٹیشن پر کے ایم سی کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ بارشوں میں مصنوعی بحران کے پیچھے یہی لوگ ہیں۔ مرتضی وہاب فوری ٹیم بدلیں ۔ انکے خل؛اف تین اجلاس بہادر آباد میں ہوچکے ہیں ۔ وہ چھبیس معتوب افسران جو ذہین اور کام دار ہیں انہیں تعینات کریں ریکوری کی ایک سال کی رپورٹ نکالیں اور ستمبر تک ناکام افسران کو گھر بھیجیں ۔ زمینوں پر سیاسی لسانی گروپ بھتہ بازی اور قبضے کر رہا ہے اس پر سخت ایکشن لیا جائے۔ رباب جعفری۔ فرحین کنول ، ادیب رضوی، سجاد ہمایوں ، نعیم یوسف زئی، شبانہ اور رفاعہ اعجاز نے مشترکہ بیان میں ناصر شاہ اور چیف سیکریٹری سے بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں