الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کی اہم ضرورت ہے ، زاہد اعوان

دیگر ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال عام ہے ، یہاں اس کی مخالفت کی جارہی ہے، چیئرمین تنظیم الاعوان و عوام

اتوار 26 ستمبر 2021 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) تنظیم الاعوان و عوام کے چیئرمین پولیٹیکل ونگ سندھ زاہد اعوان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ اس سے صاف اور شفاف انتخابات کا عمل ممکن ہوسکے گا ، زاہد اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت کی مخالفت کے بجائے حمایت کرے، کیونکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ، زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر صاف شفاف انتخابات دھاندلی کے بغیر منعقد ہوں گے تو آنے والے نمائندے ایوانوں میں جاکر عوام کی بہتر طور پر خدمت کرسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال عام ہے ، مگر پاکستان میں اس میں اس کی مخالفت کی جارہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ، ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

زاہد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کئے گئے اضافے پر حکومت کو نذر ثانی کرنی چاہئے کیونکہ اس سے غریب طبقہ براہ راست متاثر ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کی آڑ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھادی جاتی ہے ، حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں