ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشوزہرہ نے یوسی 7سندھی مسلم سوسائٹی میں پارک کا افتتاح کردیا

پیر 18 اکتوبر 2021 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی کشوزہرہ اور رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری نے یوسی 7سندھی مسلم سوسائٹی میں پارک کا افتتاح کیا۔پارک کی تعمیر وتزئین کشور زہرہ کو جاری ہونے والے فنڈز سے کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشور زہرہ نے کہا کہ ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ اس قسم کی سیر وتفریح کے مقامات بھی ہونا ضروری ہیں جہاں ہماری گھریلو خواتین،بچے اور بزرگ آکر اپنا وقت گزار سکیں جو ہمارے شہر سے آہستہ آہستہ ختم ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جب بھی موقع ملاتب تب ایم کیو ایم نے اس شہر کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اب اس پارک کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں