ٰاغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج عثمان شاہ کوئٹہ سے گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) اغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج عثمان شاہ کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کراچی کی جانب جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے عثمان شاہ عرف میجر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اغوا اور قتل میں مطلوب تھا، جب کہ اس کا تعلق چھالیہ مافیا سے بھی ہے،ترجمان کے مطابق ملزم عثمان شاہ خود کو ایک حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا، سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا انچارج تھا اور اسے 2019 میں شکایات کی وجہ سے نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا،سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور عمران محسود کے ساتھ مل کر فضل نامی شخص کو گھر سیاغوا کیا اور بعد میں اسے قتل کر دیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ فضل کو قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر کسٹم انٹیلی جنس کو پکڑوائی تھی، اور چھالیہ کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد تھی، اور فضل سے متعلق ہمیں کسٹم کے ایک اہلکار نے مخبری کی تھی۔

# ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں