کراچی :ایم نائن موٹر وے پرموٹرسائیکل ریس لگانے والے شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،8 افراد گرفتار

منگل 30 نومبر 2021 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ایم نائن موٹر وے پر موٹرسائیکل ریس لگانے والے 8افرادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، آئی جی موٹر وے انعام غنی کی ہدایت پر ریسرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم نائن پر موٹرسائیکل ریس لگانے والے شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، آئی جی موٹروے انعام غنی کی ہدایت پر ریسرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کریک ڈاؤن میں ریس لگانے والے 8افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ، موٹروے ایم نائن پر ریس لگانے والے افراد کی خبر موصول ہوئی، تمام ریس لگانے والے ایک مخصوص مقام پرجمع ہورہے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پرتمام پیٹرولنگ موبائلز کو الرٹ کردیا گیا، جیسے ہی موٹر سائیکل سوارایم نائن پر آئے کارروائی کی گئی۔ترجمان کے مطابق ریسرز کے ساتھ 3گاڑیاں بھی موجود تھیں، گاڑیاں ریس لگانے والے عناصرکو کور دے کر چل رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں