نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس کا لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے مقابلہ ، دو طرفہ مقابلے کے نتیجے میں دوملزمان ہلاک،ایک زخمی

منگل 7 دسمبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے گھات لگا کر مقابلہ کیا دو طرفہ مقابلے کے نتیجے میں دوملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے ہ ملزموں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک رہاگیر بھی زخمی ہوا۔ ملزمان لوٹ مار کی معدد وارداتوںمیں ملوث تھے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا میں پولیس ے مقابلے کے دو زخمی ملزموں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیوکراچ منگل بازار کے قریب شہریوں سے لوٹ? مار کرنے والے ملزموں کا پولیس سے مقابلہ ہوگیا دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران علاقے میںبھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

دو بدو مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایم ملزم شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزموں کے دیگرساتھی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے دوران ایک راہگیربھی زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزموں کی فائرنگ سے شہری گل زیب زد میں آکر زخمی ہوا۔ملزموں کے قبضیس ے دو پستول اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ، ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈکیتوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہیں جبکہ ایک ملزم ملزم جو کہ زخمی حالت میں پکڑا گیاہے اسکا نام اصغر ولد سرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ گروپ کئی دنوںسے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کررہا تھا اور ملزمان گھروں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ملزمان لوگوں کے لیے دہشت بنئے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع تھی کہ ملزمان آئیں گے اس لیے پہلے سے گھات لگائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے ملزمو کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے چاکر ہوٹل چاند بنگلوز کے قریب پولیس ے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ت وملزموں نے پولسی پرفائرنگ کردی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دوملزمان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں زخمی ملزمووں سرفراز اور اکرم اورانکے دیگر دو ساتھیوں محمد اقبال اور محمد سلیم کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین پستول ، دو موٹر سائیکلیں اور 21 موبائل فونز برآمد کرلیے۔زخمی ملزموں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر سے تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں