محکمہ انسانی حقوق سندھ کے زیر انتظام عالمی یوم انسانی حقوق پر آگاہی واک کا انعقاد

منگل 7 دسمبر 2021 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) محکمہ انسانی حقوق سندھ کے زیر انتظام عالمی یوم انسانی حقوق کی مناسبت سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سریندر ولاسائی نے واک کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی سریندر ولاسانی نے کہا کہ آگااہی واک کا اہتمام عوام میں انسانی حقوق کی اہمت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں رواداری کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے جدوجہد کی ہے۔

واک میں صحافی تنظیموں کے نمائندوں سمیت شو بز سے تعلق رکھنے والے ایوب کھوسہ، قیصر نظامانی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں