احتساب عدالت ،کامران مائیکل کے خلاف پلاٹس کی کم قیمت فروخت کے ریفرنس میںبریت کی درخواست مسترد

پیر 17 جنوری 2022 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے خلاف کے پی ٹی کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹس کی کم قیمت فروخت کے ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پیرکوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کے پی ٹی کوآپریٹو سوسائٹی میں پلاٹس کی کم قیمت فروخت کا ریفرنس میں کامران مائیکل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے کامران مائیکل کی ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کردی۔ کامران مائیکل و دیگر کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔ نیب کے مطابق کے پی ٹی کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قمت پر غیر قانونی طور پر16 پلاٹس الاٹ کیئے گئے۔ کامران مائیکل نے تین کمرشل پلاٹس کی الاٹمنٹ پر گیارہ کروڑ روپے رشوت لی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں