آئی آئی چندریگر روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) آئی آئی چندریگر روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ کلفٹن ساحل سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ نزد ٹائر کمپنی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جیسے پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیاگیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60سالہ اکتو لال کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متوفی کی موت طبعی طورپر ہوئی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی۔

دوسری جانب درخشاں کے علاقے کلفٹن نزد مرینہ کلب کے قریب سمندر سے ڈوبی ہوئی لاش کی اطلاع پر ایدھی کی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، رضاکاروں نے سمندرسے ڈوبی ہوئی لاش نکال کر ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس حکام کے مطابق متوفی کی عمر پیتس سے چالیس کے درمیان ہے ایسی کویہ چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہوسکے ، پولیس کے مطابق لاش چارسے پانچ روز پرانی اور پانی میں رہنے کی وجہ سے پھول گئی ہے تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں