مہنگائی اور بیروزگاری نے غریبوں کے چولہے تک ٹھنڈے کردیئے ہیں، سعید بیگ

منگل 24 مئی 2022 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم ترین اجلاس چیئرمین سعید احمدبیگ کے زیرصدارت پاک امن سیکریٹریٹ خیرمحمدگوٹھ میں منعقدہوا جس میں ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور والنٹیئرزنے بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت بھی پر تفصیلی تبادلہء خیال کیاگیا۔

اجلاس میں طے پایاکہ بقرعید پر مستحق اور غریب خاندانوں میں گوشت کی تقسیم کے لئے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیاجائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے مکینوں کوبھی کھانے کوگوشت مل سکے۔اجلاس میں سید امتیازحسین شاہ ، زبیر احمد، عبیدالرحمان، سردارنوردین باریجہ، سید معراج احمد، شازیہ ریحان، فرحان خان، راشدعلی، عبدالرحمان ملک، عبدالشکورباریجہ، رجب چانڈیو، گلزارباریجہ، سید شاہد حسین ،محمدآصف، محمدحذیفہ ،حنین راجپوت، شیرمحمدبیلم ودیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سعید احمدبیگ نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قربانی کا اصل مقصد اللہ کی رضاوخوشنودی کے بعد غرباء ومساکین کی ضرورتوں کاخیال رکھناہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارادین ہمیں ہر لمحہ اور ہر موڑ پر یہی سبق دے رہاہے کہ اپنے ارگرد نظرڈالوکہیں تمہاراپڑوسی بھوکاتو نہیں سورہا۔انہوں نے کہاکہ بقرعید پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کرکے مستحقین تک گوشت پہنچانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کررہے ہیں،اس سلسلے میں صاحب نصاب اور مخیر مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ ملائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچ سکے اور وہ بھی دیگر مسلمانوں کی طرح گوشت کھاسکیں۔

ان کا کہناتھاکہ موجودہ دورمیں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریبوں کے چولہے تک ٹھنڈے کردیئے ہیں نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ لوگ دووقت کی روٹی کوترس گئے ہیں،غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی سی کیفیت ہے،حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کو گوشت تو کیاسبزی اور دالیں تک میسر نہیں ہیں ،ایسے میں مخیر اور صاحب حیثیت افراد کی جانب سے قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کرنے کا عمل انتہائی مستحسن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں