آصف علی زرداری کا زلزلےسے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

بدھ 22 مارچ 2023 19:55

آصف علی زرداری کا زلزلےسے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں زلزلے سے انسانی زندگیوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق انھوں نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت زلزلے میں متاثرین کی ہر ممکن امداد کرے گی۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیدار سوات اور لوئر دیر میں ہونے والے نقصان کے بارے حکومت کو آگاہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں