واٹر بورڈ انتظامیہ کے ملازم دشمن روئیے کے خلاف عیدالفطر کے فوری بعد واٹر بورڈ دفاتر پر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) یونائیٹڈورکرز یونین واٹر کارپوریشن کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل مگسی،جنرل سیکرٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے ملازم دشمن روئیے اختیار کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولت روکنے کے باعث ملازمین اور انکے زیر کفالت کنبے کو علاج نہ ہونے کے باعث قبروں میں دھکینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے واٹر بورڈ انتظامیہ پہلے ہی اپنی اربوں روپیوں کی قیمتی پراپرٹیزکی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں واقع 1968 سے قائم ٹیکس ریونیو کے دفاتر،جمشید ٹاؤن کی ٹیکس بلڈنگ اسلامیہ کالج میں راہداری پر کیایم سی کا دکان بناکر دینے کا قبضہ اور اب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم سیوریج پمپنگ اسٹیشن پر فیکٹری کیقیام سے سیوریج اسٹیشن اور اسٹاف کواٹرز پر قبضے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ماضی میں بھی ان تینوں پراپرٹیزکی حفاظت یونائیٹڈ ورکرز یونین کے شیر دل لیڈران اور کارکنان نے کی تھی۔

(جاری ہے)

اب بھی ان پراپرٹیزسمیت واٹر بورڈ کی تمام پراپرٹیزکی حفاظت یونائیٹڈ ورکرز یونین کریگی۔انہوں نے قبضہ مافیا کی مدد کرنے پر کے ایم سی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ،کے ڈی اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور کوآپریٹو ڈیلولپمنٹ اینڈ فنڈ کے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ قبضہ مافیا کی مدد کرنے سے باز آجائیں۔بصورت دیگر خرابی صورتحال کی ذمے داری ان پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالفطر کے فوری بعد واٹر بورڈ انتظامیہ کے ملازم دشمن رویئے کے خلاف دفاتر،ہیڈآفس اورایم ڈی آفس پراحتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں