کراچی میں اسمگل ہونے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

کروڑ 50 لاکھ مالیت کا ڈیزل،3منی ٹرک اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے 30 ملین روپے کی اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس، اور 20 ڈیزل بھرے بیرل بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈیزل اور کیروسین آئل قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کر لیے جب کہ تیسرا ملزم ڈرائیور فرار ہو گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت بابر ولد عبدالغفار اور صادق اسلام ولد عزیز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم بابر کے قبضے سے 1 عدد سوزوکی KZ-0261 میں لوڈ بھاری مقدار میں کیروسین آئل قبضے میں لیا۔

(جاری ہے)

ملزم صادق کے قبضے سے 1 مزدا منی ٹرک JQ-1565 میں لوڈ بھاری مقدار میں ڈیزل قبضے میں لیا گیا، جب کہ 1 ڈرائیور نامعلوم اپنی سوزوکی KS-7884 جس میں بھاری مقدار میں ڈیزل لوڈ تھا، چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں محکمہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں