مشترکہ ملازمین جامعہ کراچی نے ایوننگ کی کلاسز کے بائیکاٹ کی غیر مشروط حمایت کردی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) مشترکہ ملازمین جامعہ کراچی نے مطالبات کے حق میں 22اپریل سے ا ساتذہ کی جانب سے ایوننگ کی کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان کی غیر مشروط حمایت کردی اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ 26اپریل کو ہونیوالے جنرل باڈی اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ متحد ہوکر موجودہ حالات کا مقابلہ کیا جاسکے اور نتیجہ خیز جدوجہد کی جائے۔

جامعہ کراچی میں ایسی ناگفتہ بہ صورت حال سے نمبردآزما ہونے کے لئے لازم ہے کہ جامعہ کے تمام اسٹیک ہولڈر اپنے آئینی اور قانونی حقوق اور جائز مراعات کے تحفظ کے لئے ایک آواز ہوکر اپنے اتحاد کو یقینی بنائیں اور حصول حقوق کے لئے، تمام جائز مراعات کے تحفظ اور بحالی کے لئے جدوجہد کا حصہ بنیں۔

(جاری ہے)

مشترکہ گروپ ملازمین جامعہ نے ہمیشہ اجتماعی مسائل کے حل کے لئے غیر سیاسی انداز میں آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے پر امن رہتے ہوئے آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ ایسا ہی کرتی رہے گی۔

مشترکہ گروپ ملازمین جامعہ کراچی کے سینئر رہنما اشفاق احمد نے کہا کہ مادر علمی جامعہ کراچی عرصہ سے انتہائی بد انتظامی اورنا اہلی کا شکار ہے جس کا براہ راست اثر تمام ملازمین جامعہ پر پڑ رہا ہے۔ موجودہ معاشی بحران اور مہنگائی کے باعث من حیث القوم پہلے ہی تنخواہ دار طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ جبکہ موجودہ انتظامیہ نے بھی 4ماہ کے ایریئر اور لیووانکیشمنٹ کی ادائیگی روک کر کے ملازمین کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کیا ہوا ہے اور جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر 22 اپریل 2024 ء کو اساتذہ کی جانب سے ایوونگ کی کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان کا غیر مشروط پر حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ہی 26 اپریل 2024 بروز جمعہ کو منعقد کی جانے والی جنرل باڈی جس کا اعلان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کیا ہے ان کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے تمام ذمہ داران و ملازمین، افسران ساتھیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بھرپور انداز میں شرکت اختیار کریں اور تمام مسائل کے حل کے لئے بلخصوص لیووانکیشمنٹ اور تنخواہ کے 4ماہ کی بقیہ ادائیگی یعنی ایریئر کے حصول کے لئے اپنا جمہوری، آئینی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئے، عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں