دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پرسیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،احمدندیم اعوان

جمعہ 19 اپریل 2024 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیرملکیوں پرخودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کی بر وقت کاروائی کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔احمدندیم اعوان نے کہا کہ غیرملکی شہریوں پر دہشت گردوں کاحملہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔پاکستان دشمنوں کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ۔پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحدہے۔ احمدندیم اعوان نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں