ٓپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو معمولی مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی،کمیونیکیشن،اسپننگ،بینکنگ،ٹیلی کام،فوڈز اور یگر سرگرم سیکٹر کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں

جمعہ 19 اپریل 2024 21:35

-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار حصص مثبت زون میں رہا اوروفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال ماہ مئی میں طے ہونے کی توقعات کابیان سرمایہ کاروں کیلئے امید کی نئی کرن ثابت ہوا اورانہوں نے سرگرم حصص کی خریداری میں دلچسپی لی جس کے سبب کاروبار کے دوران انڈیکس 70968پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اختتام پر مثبت زون میں ہی رہتے ہوئے 70900 پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 46ارب99کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اور مجموعی سرمایہ ایک بار پھر98کھرب کی سطح عبور کرگیا۔ کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں8.06فیصد زائد رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو معمولی مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی،کمیونیکیشن،اسپننگ،بینکنگ،ٹیلی کام،فوڈز اور یگر سرگرم سیکٹر کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں جس کی وجہ سے ایک موقع پر تیزی کی لہر70968پوائنٹس تک پہنچی لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں619.79پوائنٹس بڑھ کر 70909.90پوائنٹس پر آگیا۔

کے ایس ای 30انڈیکس282.76پوائنٹس کی تیزی سے 23376.57پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس339.38پوائنٹس اضافے سی46547.23پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس1218.13پوائنٹس بڑھ کر118572.72پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ46ارب99کروڑ73لاکھ70ہزار558روپے بڑھ کر98کھرب33ارب63کروڑ28لاکھ29ہزار127روپے پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں جمعہ کو23ارب روپے مالیت کی47کروڑ58لاکھ33ہزار699 حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 24ارب روپے مالیت کی44کروڑ3لاکھ14ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

مجموعی طور پر370کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی200کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،149میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری4کروڑ96لاکھ، سینر جیکو پاک 2کروڑ67لاکھ، کوہ نور اسپننگ 2کروڑ28لاکھ، بینک آف پنجاب 2کروڑ14لاکھ اورایئرلنک کمیونیکیشن 2کروڑ 6لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز اورہوئسٹ پاکستان کے شیئرز کے دام200.00روپے اور97.49روپے بڑھ کر بالترتیب20900.00روپے اور1397.49روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمی رفحان مائز پروڈکٹس اورسروسزانڈسٹریز کے شیئرز کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں30.10روپے اور9.50روپے کی کمی سے بالترتیب8350.00روپے اور602.50روپے رہ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں