ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا

متعددبار کمشنر کراچی سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ،چیئرمین ہول سیلرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سندھ میں مختلف شہروں کیلئے مختلف قانون چلنے لگے ، حیدر آباد میں آٹا سستا جبکہ کراچی میں مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں کمشنر نے آٹا مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جبکہ حیدر آباد میں آٹا سستا کیا گیا ہے، چیئر مین ہول سیلرز ایسوسی ایشن عبدالمعروف کا کہنا ہے کہ متعددبار کمشنر کراچی سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے کراچی میں آٹے کی سرکاری قیمت 123 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں آٹے کا ہول سیل ریٹ 103 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 108 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، حیدر آباد میں چکی آٹے کی ہول سیل قیمت 111 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 116 روپے فی کلو مقرر کی گئی،ڈی سی نے دکانداروں بشمول فلور مل مالکان اور فلور ملوں کو مقررہ سرکاری قیمتوں پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے،سرکاری قیمت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں