پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ

پیر 22 اپریل 2024 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔مختلف تکنیکوں کے زریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنیکنی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔

پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو بھیجے گئے مراسلہ میں بتایا کہ آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ ہوا ہے۔ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا۔ سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔ پی پی ایل مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گمبٹ سائوتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں