گواہوں کے پیش نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کراچی کی احتساب عدالت نے گواہوں کے پیش نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے 21مئی کو گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس کے گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ عدالت نے گواہوں کو 21 مئی کو طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں