کراچی: سی ویو میں نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین

بدھ 24 اپریل 2024 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) کراچی کے ساحل سی ویو میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان طاہر شاہ فیصل میں گھر کے قریب سے بیہوشی کی حالت میں مل گیا، واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ سی ویو پر ڈوبنے کی اطلاع پر گزشتہ روز سے نوجوان کی تلاش جاری تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان کے والد محمود نے کہا تھا کہ رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ راستے میں بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، وہ جب سے لاپتہ ہے، معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں