سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال شاہ فیصل ٹاؤن ، کراچی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد شاہ فیصل ٹان کراچی سے ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر جمیلہ لیاقت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف عباسی نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران ایکسرے اور الٹراسانڈ مشین کے غیر فعال ہونے، آپریشن تھیٹر کے بند ہونے اور ڈینٹسٹ کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہسپتال سے چوری کی مختلف وارداتوں اور نزدیک ہی موجود پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کے باوجود مثر اقدامات نہ اٹھانے کی شکایت کی گئی۔جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کی گئی کہ ہسپتال کی تمام غیر فعال مشینری کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں