سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل ٹاؤن کراچی کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2024 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد شاہ فیصل ٹاؤن کراچی سے ملحقہ عوام کے لیے دی گئی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لینا اور مختلف شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر جمیلہ لیاقت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف عباسی نے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم کا استقبال کیا اور اسپتال کے مختلف امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔

بعد ازاں مختلف سیکشنز کی انسپکشن کے دوران ایکسرے اور الٹراساؤنڈ مشین کے غیر فعال ہونے، آپریشن تھیٹر کے بند ہونے اور ڈینٹسٹ کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اسپتال سے چوری کی مختلف وارداتوں اور نزدیک ہی موجود پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کے باوجود مؤثر اقدامات نہ اٹھانے کی شکایت کی گئی۔جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کی گئی کہ اسپتال کی تمام غیر فعال مشینری کو فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی طبی سہولیات کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی کو بنایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں