sسرکاری مہمان کی آمد پر فول پروف سیکیورٹی کے ناگزیراقدامات کا سندھ پولیس کو بخوبی ادراک ہے اور اس ضمن شہریوں کا مکمل تعاون اور سپورٹ کے بھی ہم بحیثیت مجموعی شکر گزار ہیں، غلام نبی میمن

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

K کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایرانی صدر کی صوبے میں آمد کے موقع پر تفویض کردہ اہم ترین سیکیورٹی و ٹریفک اقدامات جیسی ذمہ داریوں کو بہترین،عمدہ اور فول پروف اسٹرٹیجی کے تحت سرانجام دینے پر سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے سندھ پولیس کے دیگر تمام یونٹس باالخصوص اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی سمیت سی آئی اے وغیرہ کی جانب سے اختیار کردہ سیکیورٹی لائحہ عمل پر بھی انھیں سراہا اور تعریف کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی اہم سرکاری مہمان کی آمد پر فول پروف سیکیورٹی کے ناگزیراقدامات کا سندھ پولیس کو بخوبی ادراک ہے اور اس ضمن شہریوں کا مکمل تعاون اور سپورٹ کے بھی ہم بحیثیت مجموعی شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے تحفظ اور مختلف ایونٹس پر مجموعی سیکیورٹی اقدامات سمیت امن وامان کے حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھنا پولیس کے فرائض منصبی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں مجھے قوی امید ہے کہ پولیس تفویض کردہ فرائض کو انتہائی لگن,پیشہ وارانہ مہارت اور تجربوں کی بنیاد پر مذید مربوط اور مؤثر بنانے میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو بطریق احسن انجام دیتی رہیگی۔

انہوں نے ایرانی صدر کی آمد اور اس مناسبت سے سیکیورٹی اقدامات میں رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے جملہ امور کی بھی تعریف کی اور سراہا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں