آئی جی سندھ کی ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر بہترین اور فول پروف سکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایرانی صدر کی صوبے میں آمد کے موقع پر تفویض کردہ اہم ترین سکیورٹی،ٹریفک اقدامات جیسی ذمہ داریوں کو بہترین،عمدہ اور فول پروف اسٹرٹیجی کے تحت سرانجام دینے پر سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے سندھ پولیس کے دیگر تمام یونٹس باالخصوص اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت سی آئی اے وغیرہ کی جانب سے اختیار کردہ سکیورٹی لائحہ عمل پر بھی انھیں سراہا اور تعریف کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی اہم سرکاری مہمان کی آمد پر فول پروف سکیورٹی کے ناگزیر اقدامات کا سندھ پولیس کو بخوبی ادراک ہے اور اس ضمن شہریوں کا مکمل تعاون اور سپورٹ کے بھی ہم بحیثیت مجموعی شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ اور مختلف ایونٹس پر مجموعی سکیورٹی اقدامات سمیت امن وامان کے حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھنا پولیس کے فرائض منصبی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں مجھے قوی امید ہے کہ پولیس تفویض کردہ فرائض کو انتہائی لگن,پیشہ وارانہ مہارت اور تجربوں کی بنیاد پر مذید مربوط اور موثر بنانے میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو بطریق احسن انجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے ایرانی صدر کی آمد اور اس مناسبت سے سکیورٹی اقدامات میں رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے جملہ امور کی بھی تعریف کی اور سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں