Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء سے متعلق اجلاس ہوا
بدھ 24 اپریل 2024 22:40
(جاری ہے)
وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے کہ امتحانی نظام میں ہر صورت بہتری آئے،امتحانات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے محکمہ داخلہ سندھ سے مدد لی جائے گی،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے نفاذ کے سلسلے میں سفارش کی جائے گی۔
وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورزڈز محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ امتحانات کی نگرانی کے لیے ویجیلنس ٹیمز ہر صورت میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں، وقت سے پہلے پیپر آؤٹ ہونے کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ بورڈ کے چیئرمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی مرکز میں موبائل فون لے کر آنا سخت منع ہوگا، موبائل فون کی برآمدگی کی صورت میں فون ضبط کرلیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کو روکنے کے حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،نقل روکنے کی پہلی ذمہ داری والدین، پھر اساتذہ اور پھر انتظامیہ اور پھر مجموعی سماج پر آتی ہے،محکمہ تعلیم کی طرف سے بورڈز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ کے نتائج کے حوالے سے تھرڈ پارٹی جانچ (assessment)بھی کی جائے گی،نتائج کی تھرڈ پارٹی جانچ (assessment) سے بورڈ کے اندر ہونے والی مارکس کے سلسلے میں آنے والی شکایات کو جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس میں بورڈ رکارڈ کو پیپر لیس کرنے، رکارڈ کی ڈجیٹلائیزیشن اور امتحانی کاپیز کی جانچ کو مزید مؤثر بنانے اور دیگر انتظامات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر نسیم احمد میمن نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے، ان امتحانات میں تقریباً 290,220 امیدوار حصہ لیں گے، انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے امتحانات دو مرحلوں میں لیے جائیں گے، پہلے مرحلہ میں صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے امتحانات ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کے امتحانات لیے جائیں گے۔ اسی طرح دوسرے مرحلہ میں صبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات لیے جائیں گے جبکہ شام کی شفٹ میں کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن نے مزید بتایا کہ امتحانات کے پہلے مرحلہ میں صبح کی شفٹ میں تقریباً 120جبکہ شام کی شفٹ میں 45امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے، اسی طرح دوسرے مرحلہ میں صبح کی شفٹ میں تقریباً36جبکہ شام کی شفٹ میں 100 امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔اجلاس میں حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، اور سکھر بورڈکے سربراہان نے بھی بریفنگ دی۔دوران اجلاس بتایا گیا کہ میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتہ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخر میں لینے کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی گئی ہے،کراچی میں میٹرک کے 250 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جس میں 350,198 امیدوار امتحان دیں گے،کراچی میٹرک کے امتحان کے لیے سرکاری اسکولز کے 73,724 جبکہ نجی اسکولز کے 276,474 امیدوار امتحان دیں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہی سید کی ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے ..
سوچ کراچی کا اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
عوامی رابطے اور کارکنان وذمے داران کی تربیت ناگزیر ہے،عبدالواحد شیخ
محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
محکمہ صحت سندھ کی ضلع دادو میں بچوں کی ہلاکت کے دعوے کی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید
ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی ..
گورنرسندھ کی جانب سے یو اے ای کے سفیر اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں استقبالیہ کا اہتمام ..
گورنر سندھ کی صادق خان کو تیسری بارمئیرلندن بننے پر مبارکباد
گورنرسندھ کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مائونٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد
) گورنرسندھ کے ہمراہ یو اے ای کے سفیر ڈاکٹر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی کا قائد روم اور آئی ٹی مارکی ..
م*گورنر سندھ سے مولانا نعمان نعیم اور مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر