اسمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، جام اکرام اللہ دھاریجو

جمعرات 25 اپریل 2024 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت سندھ اسمال انڈسٹریز کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سندھ اسمال انڈسٹریز کی مینجنگ ڈائریکٹر ثروت فہیم و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کو ریکوری بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سندھ اسمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسمال انڈسٹریز کے فروغ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں