ٰ ماہِ رمضان میں ملتوی شدہ سلیکشن بورڈ ون کے دو بارہ فوری انعقاد کے لیے احکامات جاری کریں،سپلا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

ک*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سندھ پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بورڈ ون نہ ہونے کے سبب بہت سے کالج اساتذہ اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کیے بغیر ریٹارئرڈ ہوگئے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ سلیکشن بورڈ ون کے انعقاد کے احکامات جاری کریں ۔سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس ،سیکریٹری جنرل پروفیسر شاہجہاں پنھوراور دیگر رہنمائو نے نے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ ماہِ رمضان میں ملتوی شدہ سلیکشن بورڈ ون کے دو بارہ فوری انعقاد کے لیے احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

سپلا کے رہنماؤں نے چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مخاطب ہو کر کہا کہ کسی بھی ملازم کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ سب سے اوپر والے گریڈ کو حاصل کرے مگر اس سرکاری ملازم کے ساتھ کتنی بڑی نا انصافی ہوگی کہ وہ صرف پروموشن بورڈ کے عدم انعقاد کے سبب ترقی حاصل کیے بغیر اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو جائے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن میں سو کے قریب مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز اگلے گریڈ میں ترقی کے منتظر ہیں لہذا سلیکشن بورڈ ون کا فوری انعقاد کرکے کالج اساتذہ سمیت صوبے کے دیگر سرکاری ملازمین کو گریڈ بیس میں ترقی دی جائے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں