مشیر برائے لائیو اسٹاک وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک فشریز اینڈ ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم نے جمعرات کو سیکریٹری لائیو اسٹاک فشریز کے دفتر میں لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر حفیظ احمد سیال سمیت لائیو سٹاک اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر جنرلز، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز اور مذکورہ پراجیکٹس سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔

بریفنگ لیتے ہوئے سید نجمی عالم نے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ فشریز کے تیار شدہ ترقیاتی منصوبوبے سپردکرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ تیار شدہ منصوبے لے کر انہیں شروع کر دیں تاکہ جن کاموں کیلئے یہ منصوبے بنائے گئے ہیں وہ کام شروع کر سکیں اور صوبے کے عوام ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر کو بتایا گیاکہ ہم نے مجموعی طور پر 40 ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں سے 32 منصوبے تیار ہیں۔

سید نجمی عالم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں گھریلو جانوروں کی نسلوں کی حفاظت کرنی ہے جو سندھ میں زمانہ قدیم سے چلی آرہی ہیں اور ان نسلوں پر توجہ دینا ہوگی جو گوشت سمیت دودھ پیدا کرتی ہیں۔ سید نجمی عالم نے اپنے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی تیاری کے دوران ویجیلنس سسٹم کو لاگو کیا جائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ منصوبہ ضرورت کے مطابق تیار ہو رہا ہے یا اس میں کوئی خرابی ہے جس کی بروقت نشاندہی کر کے اسے درست کیا جائے اور سندھ کے عوام اس منصوبے سے سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں