ذ*سٹیزن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "کراچی روح کی عظمت" کتاب کی رونمائی تقریب

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹی سی ایف کے شہری و دیہی آبادیوں میں پانچ سے دو ہزار اسکولوں تک کے سفر کو سراہا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:50

cکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے طلباء نے کامیابی کے ساتھ نامور جامعات میں داخلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور ان میں سے بہت سے طلباء نے سی ایس ایس کے امتحانات بھی پاس کیے ہیں اور اس وقت قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں دونوں میں کام کر رہے ہیں۔ ٹی سی ایف کا نصب العین کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے معیاری تعلیم کا ہمارے معاشرے پر کافی اثر پڑا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے راموں میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن (RMAF) کے تعاون سے "کراچی روح کی عظمت: کتاب رونمائی و میگسیسے انعام یافتہ ری یونین"عنوان کے تحت منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹی سی ایف کے ملک بھر میں کچی و دیہی آبادیوں میں پانچ اسکولوں سے تقریباً دو ہزار اسکولوں تک کے سفر کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے 500 اسکولوں کو انکے بہتر نتائج کیلئے ٹی سی ایف کو دیا ہے۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ TCF طلباء نامور جامعات میں داخلے کیلئے کوالیفائی کر رہے ہیں اور ان میں سے کچھ نے IBA، اور LUMS سے ایم بی اے مکمل کر لیا ہے اور CSS امتحانات اور سکالرشپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور اب وہ قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس باوقار ایوارڈ کو شروع کرنے پر راموں میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کی تعریف کی جسے اب عوامی خدمت کے میدان میں ''ایشین نوبل پرائز'' سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ RMAF ایوارڈ قومیت، مذہب اور نسل سے قطع نظر ہوکر دیا گیا۔ پاکستان کے عوام بالخصوص صوبہ سندھ کی جانب سے مراد شاہ نے RMAF کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے لیجنڈز کو 13 باوقار ایوارڈز دینے پر جنہوں نے عوامی مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ تقریب راموں میگسیسے ایوارڈ کی 65 ویں سالگرہ کی یاد میں منائی گئی اور سات جلدوں پر مشتمل کتاب کی سیریز کا آغاز کیا گیا جس کا عنوان "روح کی عظمت: محبت، ہمت اور خدمت کی کہانیاں" ہے، جس میں دنیا بھر کے تمام 348 راموں میگسیسے ایوارڈ یافتہ افراد کی متاثر کن زندگیوں کو دکھایا گیا ہے۔ جن کی بے لوث خدمت نے انکے معاشروں، ایشیا اور دنیا کو انسانی ترقی کے چند انتہائی پیچیدہ مسائل کا کامیاب حل پیش کیا ہے۔

راموں میگسیسے ایوارڈ، ایشیا کا سب سے بڑا انعام اور سب سے بڑا اعزاز، نسل، جنس یا مذہب سے قطع نظر ایشیا کے لوگوں کی بے لوث خدمت میں دکھائے گئے جذبے کی عظمت کو تسلیم کرتا ہے۔پاکستان سے اب تک 13 ایوارڈ حاصل کئے ہیں جن میں ہنری ہالینڈ اور رونالڈ ہالینڈ، اختر حمید خان، عبدالستار ایدھی اور بلقیس بانو ایدھی، شعیب سلطان خان، عاصمہ جہانگیر، سید ادیب الحسن رضوی، تسنیم احمد صدیقی، روتھ فاؤ ، ابن عبدالرحمن، دی سٹیزنز فاو ٴنڈیشن (TCF) اور محمد امجد ثاقب شامل ہیں۔

آر ایم اے ایف RMAF کی چیئرپرسن Cecilia Lazaro نے پاکستان سے راموں میگسیسے ایوارڈکو سچے ہیرو کے طور پر سراہا اور ناانصافی کے خلاف لڑنے اور امید کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے انکی غیر متزلزل لگن کو تسلیم کیا۔ آر ایم اے ایفRMAF کی صدر سوزانا بی عفان نے ایک آن لائن پیغام کے ذریعے ایوارڈ یافتگان کے اجتماعی جذبے پر زور دیا۔ انکی روح کی عظمت انسانی ترقی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے واضح ہے جیسا کہ شراکت داری کو فروغ دینے، تعاون کو فروغ دینے، اور انکے اثرات کو اس پیمانے پر بڑھانا جس کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ٹی سی ایف TCF کے چیئرمین احسن سلیم نے بتایا کہ دی سٹیزن فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسے 1995 میں چند شہریوں کے ایک گروپ نے قائم کیا تھا۔ ٹی سی ایف TCF اب کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے تعلیم کے شعبے میں پاکستان کی صف اول کی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ ٹی سی ایف TCF ماڈل مقصد سے بنائے گئے اسکولوں کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

یہ ادارہ اپنے کلاس رومز میں صنفی توازن کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس میں اضافہ کرنے ،اندراج اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے TCF اب پورے پاکستان میں سرکاری اسکولوں کو اپنا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں فلپائن کی سفیر ایچ۔ای۔ماریہ ایگنس ایم سروینٹس، کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، RMAF کے معزز نمائندگان، دیگر معززین، مقامی ماہرین تعلیم، سفارت کار، تاجر و دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس تقریب نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں