ملزم نے چھریوں سے وار کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ملزم نے چھریوں سے وار کر کے اپنی سابقہ بیوی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سابق شوہر نے چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت زہرہ کے نام سے ہوئی ہے اور اسے اس کے سابق شوہر نے قتل کیا، خاتون گھر سے نکلی تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، مقتولہ کا آبائی تعلق گھوٹکی سے ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب مقتولہ کے شوہر صدیق نے بتایا کہ زہرہ گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی تھیں، وہ گزشتہ صبح گھر سے فیکٹری کام کیلئے نکلی تھی، سابق شوہر ابراہیم نے راستے میں روکا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔شوہر صدیق نے بتایا کہ زہرہ کو سابق شوہرنے چھریوں کے وار سے قتل کیا، ابراہیم نے زہرہ کو 6 سال قبل طلاق دی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں